بنگلور: 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس اور بی جے پی نے چنچولی اور کوندگول اسمبلی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔یہاں 19 مئی کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ کانگریس نے چنچولی سے سبھاش راٹھور کو کسماوتی شوالی کو ندگول سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔راٹھور اور شوالی بی جے پی امیدوار اویناش جادھو اور چککاناگوڑا پاٹل کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ معلومات دی۔بی جے پی نے بھی ان دو علاقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔بی جے پی ترجمان ایس پرکاش نے بتایا کہ بی جے پی نے ڈاکٹر امیش جادھو کے بیٹے اویناش جادھو کو چنچولی اور چککاناگوڑ پاٹل کو ندگول سے ٹکٹ دیا ہے۔